منگلورو 21؍اگست (ایس او نیوز)منگلورو کے ماراوور علاقے میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے پاس موجود ریلوے اوور برڈج سے ٹوٹی ہوئی ایک بہت ہی وزنی لوہے کی سلاخ اچانک نیچے سے گزرتی ہوئی کار پر گر گئی۔ خوش قسمتی سے کار میں موجود مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ریلوے اوور برڈج کو کس وجہ نقصان پہنچا اور اتنی وزنی سلاخ کیسے پُل سے الگ ہوکر نیچے گرگئی اس کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔اس حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اس راستے پر ٹریفک میں خلل اور عوام میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔